ہومJharkhandشہید جیت رام بیدیا کی وارثت کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری: سدیش...

شہید جیت رام بیدیا کی وارثت کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری: سدیش مہتو

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23؍اپریل : اے جے ایس یو پارٹی کے سربراہ سدیش مہتو نے سرسو میں واقع شہید جیت رام بیدیا کے مجسمہ کو ان کی 167 ویں برسی پر گلپوشی کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں شہید جیت رام بیدیا کا کردار بہت اہم رہا ہے۔سدیش مہتو نے کہا کہ جیت رام بیدیا نہ صرف بیدیا برادری کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک تحریک ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 1857 کی تحریک آزادی میں انگریزوں کو کرارا جواب دیا تھا۔سدیش مہتو نے کہا کہ ہم سب کو شہید جیت رام بیدیا کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ ان کی خدمات کو معاشرہ کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ سدیش مہتو نے خود 2023 میں شہید جیت رام بیدیا کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔اس پروگرام میں AJSU پارٹی کے کارکنان بشمول ضلع کونسل انگڑا ایسٹ راجندر شاہی منڈا، تاتی مکھیا رامانند بیدیا، سرسو مکھیا سمترا دیوی، گرام پردھان سنگاری بلیشور بیدیا، گرام پردھان کچو جے شنکر پاہن، اے جے ایس یو پارٹی بدھی جیوی منچ کے صدر جگموہن بیدیا، گھاسنی دیوی،سدھو کانہو کلب کے بلاک صدر دین دیال بیدیا سمیت دیگر موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version