ہومJharkhandجے پی ایس سی 2023 کا نتیجہ جاری ،342 امیدوار کامیاب

جے پی ایس سی 2023 کا نتیجہ جاری ،342 امیدوار کامیاب

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آشیش اکشت نے کیا ٹاپ

رانچی، 25 جولائی (ہ س)۔ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) نے جمعہ کو سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتیجے جاری کر دیئے ہیں۔ اس امتحان میں 342 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جنہیں مختلف انتظامی عہدوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس امتحان میں آشیش اکشت نے پولیس سروس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے،جبکہ ابھے کجور انتظامی خدمات کے ٹاپر رہے ہیں۔جھارکھنڈ سول سروسز امتحان کے حتمی نتیجہ میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں میں آشیش اکشت، ابھے کمار، روی رنجن کمار، گوتم گورو، شویتا ،راہل کمار وشواکرما، رابن کمار، سندیپ پرکاش، سواتی کیشری ،راجیو رنجن شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جے پی ایس سی نے کل 342 آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ ان میں ڈپٹی کلکٹر کی 207 اور ڈی ایس پی کی 35 آسامیاں شامل ہیں۔ اس کے لیے درخواست کا عمل فروری 2024 میں شروع ہوا تھا۔پری اور مین امتحان کے بعد کوالیفائی کرنے والے 864 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا۔ مینس امتحان اور انٹرویو میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر 342 منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔سول سروسز امتحان 2023 کے بھرتی کے عمل میں امیدواروں کو عمر کی حد میں سات سال کی چھوٹ بھی دی گئی۔تمام امیدوار کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ https://www.jpsc.gov.in پر جا کر جے پی ایس سی کا حتمی نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کے ناموں اور ان کے رول نمبروں کے ساتھ ایک تفصیلی فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version