ہومJharkhandجے ایم ایم کو کسی کے جانے سے فرق نہیں بڑتا: چمپئی...

جے ایم ایم کو کسی کے جانے سے فرق نہیں بڑتا: چمپئی پر وزیر اعلیٰ کا طنز

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

گھاٹ شلہ ریلی میں وزیر اعلیٰ ہیمنت کا بیان؛ ٹرائبل یونیورسٹی اور انجینئرنگ کالج کے قیام کا اعلان

جدید بھارت نیوز سروس
گھاٹ شلہ ، 3 نومبر:۔ گھاٹ شلہ ضمنی انتخاب کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس تناظر میں وزیرِ اعلیٰ ہیمنت سورین نے گھاٹ شلہ سب ڈویژن کے موسابنی بلاک کے تحت کویلیسوتا گاؤں کے مارشل گراؤنڈ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔
کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں بڑتا:ہیمنت سورین
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ دلتوں اور قبائلیوں کو دباتی رہی ہے۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں بھی جھوٹے الزامات میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا،ہم نے اپنے چچا چمپائی سورین کو وزیرِ اعلیٰ بنایا، لیکن آج وہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ہیمنت سورین نے کہا، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ کوئی چلا جائے، ہمارا سفر عوام کے ساتھ ہے۔
گھاٹ شلہ کے لیے ترقیاتی وعدے
وزیرِ اعلیٰ نے گھاٹ شلہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی رام داس سورین نے ہمیشہ اس علاقے کے لوگوں کے لیے مثبت سوچ رکھی تھی۔انہوں نے کہا، روزگار، تعلیم یا صحت کا کوئی بھی مسئلہ ہو، رام داس سورین ہمیشہ مجھ سے ملنے آتے اور کہتے تھے کہ میں گھاٹ شلہ کو بہتر بنانا چاہتا ہوں، اس کے لیے آپ کا تعاون ضروری ہے۔ ہیمنت سورین نے مزید کہا، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ گھاٹ شلہ کو ایک ٹرائبل یونیورسٹی اور ایک انجینئرنگ کالج دیا جائے گا۔
ٹرائبل یونیورسٹی اور انجینئرنگ کالج کی تعمیر
وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا کہ گھاٹ شلہ بلاک میں ٹرائبل یونیورسٹی اور موسابنی بلاک میں انجینئرنگ کالج تعمیر کیا جائے گا تاکہ یہاں کے بچے بہتر تعلیم حاصل کر سکیں۔رام داس سورین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ان کا بے وقت انتقال ہم سب کے لیے تکلیف دہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ گھاٹ شلہ کے لوگ آنجہانی رام داس سورین کے شاندار کام کے اعتراف میں ان کے بیٹے سومیش چندر سورین کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے‘‘۔
وزیر دیپک بیروا کی عوام سے اپیل
اپنے خطاب میں وزیر دیپک بیروا نے کہا کہ گھاٹ شلہ کے سابق ایم ایل اے اور وزیر آنجہانی رام داس سورین نے علاقے کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی کوششوں سے ہندوستان کاپر لمیٹڈ اور سینٹرل مائنز دوبارہ کھولی گئیں، جن سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملا۔ رکھ اور سدھیشور چپری کی کانیں بھی کھلنے کے مراحل میں ہیں۔وزیر بیروا نے کہا کہ آنجہانی رام داس سورین نے تمام کانوں کو 20 سال کے لیز پر دلوایا تھا اور تعلیمی میدان میں بھی نمایاں کام کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رام داس سورین کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کے لیے ان کے بیٹے سومیش چندر سورین کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version