ہومJharkhandجے جے ایم پی کا ایریا کمانڈر لاتہار میں گرفتار

جے جے ایم پی کا ایریا کمانڈر لاتہار میں گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کمانڈنٹ نے کہا- نکسلی ہتھیار ڈال دیں یا گولی کھانے کیلئے تیار رہیں

جدید بھارت نیوزسروس
لاتہار، 29 مارچ:۔ ضلع پولیس نے سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی اور جے جے ایم پی کے علاقہ کمانڈر مراری بھوئیاں عرف چھوٹو جی کو لاتیہار کے چھیپاڈوہر تھانہ علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار جنگجو پلامو ضلع کے چین پور کا رہنے والا ہے۔ وہ اپنے دستے کے ساتھ کسی پرتشدد واقعے کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ لیکن ایس پی کمار گورو کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر نکسلی کو گرفتار کر لیا گیا۔ دراصل، ایس پی کمار گورو کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چھیپاڈوہر تھانہ علاقہ کے کٹیا جنگل کے پاس جے جے ایم پی کے جنگجو کسی واردات کو انجام دینے کے لیے جمع ہیں۔ اطلاع کے بعد ڈی ایس پی بھرت رام، اسٹیشن انچارج دھیرج کمار سنگھ اور سی آر پی ایف انسپکٹر سبھاش داس کی قیادت میں ایک پولس ٹیم تشکیل دی گئی اور نکسلیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی۔ جیسے ہی پولس اور سی آر پی ایف کی ٹیم جنگل میں پہنچی، نکسلائٹس پولس ٹیم کو دیکھ کر بھاگنے لگے۔ لیکن اس دوران پولس نے مراری عرف چھوٹو جی کو گرفتار کر لیا۔ بعد میں پوچھ گچھ کے دوران گرفتار نکسلی مراری نے پولیس کو بتایا کہ پلامو اور لاتیہار ضلع کے کچھ علاقوں میں پرتشدد واقعات کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سکواڈ میں کئی بڑے کمانڈر بھی شامل تھے جو پولیس کے آنے کے بعد جنگل کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version