ہومJharkhandکیمرون میں پھنسے جھارکھنڈ کے 19 مزدوروں کی وطن واپسی

کیمرون میں پھنسے جھارکھنڈ کے 19 مزدوروں کی وطن واپسی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23 اگست:۔ جنوبی افریقہ کے ملک کیمرون میں پھنسے جھارکھنڈ کے 19 مہاجر مزدوروں کی وطن واپسی کا عمل مکمل ہونے جا رہا ہے۔ ان میں سے 17 مزدور ہندوستان واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ باقی 2 مزدور 26 اگست کو وطن واپس آئیں گے۔ واپسی کے بعد مزدوروں اور ان کے اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ تمام مزدور بوکارو اور ہزاری باغ اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور ٹرانسریل لائٹنگ لمیٹڈ نامی کمپنی میں ملازمت کے لیے کیمرون گئے تھے۔ کمپنی کی طرف سے دو سے تین ماہ تک تنخواہیں نہ ملنے کے باعث وہ شدید مالی اور ذہنی پریشانی کا شکار ہو گئے تھے، یہاں تک کہ انھیں کھانے پینے کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔مجبوراً ان مزدوروں نے اپنی حالت زار پر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، جس کے بعد معاملہ حکومتِ ہند کے علم میں آیا۔ حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی سفارتخانے کے ذریعے کمپنی سے بات چیت کی، جس کے نتیجے میں نہ صرف ان کی بقایا تنخواہیں ادا کی گئیں بلکہ وطن واپسی کا انتظام بھی مکمل کیا گیا۔اہلِ خانہ نے اس کامیاب واپسی پر حکومت ہند، میڈیا اور خاص طور پر سماجی خدمت گار سکندر علی کا شکریہ ادا کیا ہے، جنھوں نے مزدوروں کی آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version