جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،2؍نومبر:آل انڈیا جمعیت القریش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر انڈین اسلامک کلچرل سنٹر، نئی دہلی میں ایک شاندار پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں “تعلیم، تجارت، اور تربیت” پر گفتگو ہوئی۔ پروگرام کی صدارت آل انڈیا جمعیت القریش کے صدر سراج الدین قریشی نے کی۔ اس عظیم الشان تقریب میں جھارکھنڈ ریاست جمعیت القریش کے صدر مجیب قریشی کو جھارکھنڈ میں منشیات سے پاک بیداری مہم کو کامیابی سے چلانے پر یادگاری نشان سے نوازا گیا۔ بتایا گیا کہ مجیب قریشی نے 2018 میں جھارکھنڈ میں منشیات سے پاک بیداری مہم شروع کی تھی اور یہ مہم کووڈ انفیکشن کے بعد 2021 سے جاری ہے۔ اس مہم سے متاثر ہو کر اس وقت کے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپئی سورین نے بھی اسے 2024 میں شروع کئے تھے۔ساتھ ہی اس یادگار لمحے پر مجیب قریشی نے آل انڈیا جمعیت القریش کے قومی صدر سراج الدین قریشی کو جھارکھنڈی لباس سے بنی پگڑی پہنا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، غلام نبی آزاد، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ سلیم شیروانی، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورہ اس کے علاوہ جھارکھنڈ ریاست جمعیت القریش کے ریاستی صدر مجیب قریشی سمیت ملک کی کئی بڑی شخصیات موجود تھےاس کے علاوہ جمعیت القریش کانٹا ٹولی کے سربراہ غلام غوث قریشی، غلام جاوید وغیرہ بھی موجود تھے۔
