جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 7؍فروری: ڈفرینٹلی ایبلڈ کرکٹ کونسل آف انڈیا ( ڈی سی سی آئی ) کی جانب سے انٹر زون ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا انعقاد حیدرآباد میں کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مشترکہ پردھان منتری ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔ سبھی کرکٹ میچ راجیو گاندھی انٹرٹنمنٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ 10 سے 14 فروری 2025 تک ہونے جا رہا ہے۔ جس کیلئے جھارکھنڈ سے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کر دیا گیا ہے۔ جس میں منیش کمار، وکاس یادو اور ابوطاہر انصاری کو موقع ملا ہے۔ انٹر زون میں منیش کمار ٹیم کے نائب کپتان ہوںگے۔ آفتاب عالم نے کہا کہ ان تینوں کھلاڑی کو 9 تاریخ کو رپورٹنگ کرنا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنا بہتر مظاہرہ کریںگے اور ہماری ریاست کا نام روشن کریںگے۔ڈس ایبلڈ کھلاڑی عام لوگوں کو اپنے حوصلوں کا مظاہرہ کریںگے۔ انہوںنے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب گزشتہ سال میں ہوئے مختلف ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیادی پر کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن فار ڈفرینٹلی ایبلڈ کے صدر جتندر سنگھ، نائب صدر ارجت آنند، شرف عالم، جگدیش سنگھ جگو، سکریٹری آفتاب عالم وغیرہ نے تینوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
