ہومJharkhandجھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کا ’جن سمواد یاترا مشن 2024 ‘ رام...

جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کا ’جن سمواد یاترا مشن 2024 ‘ رام گڑھ پہنچا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، ۴؍اکتوبر: جھارکھنڈ پردیش کانگریس کا جن سمواد یاترا مشن 2024 آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں جمعہ کو تقریباً 4:00 بجے سبھاش چوک پہنچی۔ اس یاترا کی قیادت سابق ریاستی صدر راجیش ٹھاکر نے کی۔سبھاش چوک پر ایک نکڑ سبھاکرتے ہوئے راجیش ٹھاکر نے لوگوں کو عوامی بہبود کی اسکیموں جیسے مایا سمان، کسانوں کے قرض کی معافی، بجلی کے بل کی معافی، 200 یونٹ بجلی مفت، ابو اآواس وغیرہ کے بارے میں بتایا ۔اس موقع پر ہاؤسنگ بورڈ کے چیئرمین سنجے لال پاسوان، گائے تحفظ کمیشن کے چیئرمین راجیو رنجن پرساد، سابق ورکنگ چیئرمین شہزادہ انور، ضلع صدر منا پاسوان، سابق ایم ایل اے ممتا دیوی، ریاستی جنرل سکریٹری بلجیت سنگھ بیدی، ریاستی سکریٹری سی پی سنتن، سکریٹری شانتنو مشرا، ریاض انصاری ،سابق امیدوار بجرنگ مہتو، پریتی دیوان، ایگزیکٹیو صدر پنکج پرساد تیواری، سٹی صدر بلرام ساہو، آصف اقبال ، دلمی بلاک صدر پرکاش کرمالی، جناردن پاٹھک، سنجیو کھنڈیلوال، اپیندر ورما، جئے کمار اگروال، جگت پال ،راجکمار پرساد خان کے علاوہ سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version