ہومJharkhandجھارکھنڈ حکومت کی ’سار تھی‘ اسکیم نوجوانوں کیلئے بن رہی ہے روزگار...

جھارکھنڈ حکومت کی ’سار تھی‘ اسکیم نوجوانوں کیلئے بن رہی ہے روزگار کا ذریعہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اسکیم کے تحت جھارکھنڈ میں تین لاکھ کے قریب نوجوانوں کو روزگار فراہم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 21 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی وزیراعلیٰ ‘سار تھی ‘ اسکیم ریاست کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ 2022 سے جاری اس اسکیم کے تحت اب تک دو لاکھ 92 ہزار 659 نوجوانوں کو مختلف اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں۔
مفت تربیت اور مالی معاونت
اس اسکیم کے تحت غیر رہائشی تربیتی مراکز میں شامل نوجوانوں کو 1000 روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں، جبکہ خواتین، معذور افراد اور خواجہ سرا افراد کو 1500 روپے ماہانہ کا روزگار ترغیبی بھتہ فراہم کیا جاتا ہے۔اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو مفت تربیت دے کر انہیں روزگار یا خود روزگار کے قابل بنانا ہے۔
رجسٹریشن، تربیت، اور تقرری کے اعداد و شمار
اب تک 9 لاکھ 36 ہزار 999 نوجوانوں نے اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرایا ہے، جن میں سے 6 لاکھ 91 ہزار 580 نے تربیتی پروگراموں میں شمولیت اختیار کی۔ان میں سے 6 لاکھ 16 ہزار 876 نوجوانوں کو باقاعدہ تربیت دی گئی، اور 4 لاکھ 71 ہزار 315 کو اسناد جاری کی گئیں۔بالآخر 2 لاکھ 92 ہزار 659 افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے۔
کس پروگرام کے تحت کتنے نوجوانوں کو روزگار ملا؟
ایکسَل پروگرام (Employability Excellence): 2801
دین دیال اپادھیائے کوشل کیندر (DDU-KKY): 1,75,405
سکشم جھارکھنڈ کوشل وکاس یوجنا (SJKVY): 96,411
برسا بلاک سطحی تربیتی ادارہ: 18,042
ذات کی بنیاد پر تربیت یافتہ نوجوانوں کی شرح
درج فہرست قبائل (ST): 24.0%
درج فہرست ذاتیں (SC): 10.9%
او بی سی – I: 28.1%
او بی سی – II: 8.7%
عمومی زمرہ: 28.3%
ذات کی بنیاد پر روزگار پانے والے افراد کی شرح
درج فہرست قبائل (ST): 25.7%
درج فہرست ذاتیں (SC): 10.8%
او بی سی – I: 27.2%
او بی سی – II: 8.4%
عمومی زمرہ: 27.9%

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version