ہومJharkhandجھارکھنڈ اور ثقافتی فنکاروں کی میٹنگ بندھوتر کی کی صدارت میں منعقد

جھارکھنڈ اور ثقافتی فنکاروں کی میٹنگ بندھوتر کی کی صدارت میں منعقد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

فنکاروں کو فن کے ساتھ روزگار سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے:ترکی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26جولائی: جھارکھنڈ اور ثقافتی فنکاروں کی ایک اہم میٹنگ بندھوتر کی کی قیادت میں جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر اور سابق وزیر تعلیم بندھوترکی کی رہائش گاہ پر مورہا بادی میں منعقد ہوئی۔ جھارکھنڈ کے فنکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ترکی نے کہا کہ جھارکھنڈ کے فنکار باصلاحیت ہیں اور ان کے فن کو چمکانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے فنکاروں کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا تاکہ فنکاروں کو قومی سطح پر پہچان مل سکے۔ جھارکھنڈیوں کا گانوں اور ساز موسیقی کے ساتھ جذباتی لگاؤ ہے۔ترکی نے کہا کہ فنکاروں کو فن کے ساتھ روزگار سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے۔ ریاست میں ایسے باصلاحیت فنکار ہیں جن کے فن کو روزگار سے جوڑا جا سکتا ہے۔انہوں نے فنکاروں کی سوانح عمری کے لیے سووینئر شائع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی فنکاروں کے لیے آرٹ اکیڈمی کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا۔عنقریب ریاست کے 24 اضلاع کے باصلاحیت فنکاروں کا ایک اجتماع ہوگا۔ اس پروگرام کے دن اور تاریخ کا جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ پروگرام کو گئو سیوا آیوگ کے چیئرمین راجیو رنجن پرساد، اقلیتی کمیشن کے رکن ڈاکٹر ایم توصیف، کانگریس کے سینئرلیڈر منظور احمد انصاری، نرنجن پاسوان، خورشید حسن رومی نے خطاب کیا۔میٹنگ میں ریاستی سطح کے فنکاروں پون کمار رائے، پنکج کمار، رمیش گپتا، بھوشن منڈو، ورشا لکڑا، پوجا منڈا، روپیش گپتا، پوجا منڈا، انجلی دیوی، جیوتی منج، سنائینا کچھپ کے علاوہ بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version