ہومJharkhandجمشید پور: 4 نوجوان 2 دیسی پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ...

جمشید پور: 4 نوجوان 2 دیسی پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور،5؍جولائی: ہفتہ کو گولموری تھانہ علاقہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چار نوجوانوں کو دو دیسی ساختہ پستول، دو زندہ کارتوس، ایک چاپڑ اور تین موبائل فون کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار نوجوانوں میں بیر سنگھ عرف پنڈت، راجا یادو، روی کمار راؤ اور وکی سنگھ گل عرف کنڈی شامل ہیں۔ سبھی کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔سٹی ایس پی کمار شیواشیش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چند دن پہلے گولموری علاقے سے دو خول برآمد ہوئے تھے۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ اس علاقے میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس کے بعد پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور تحقیقات تیز کردی۔سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ نوجوان کسی بڑی مجرمانہ واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر نامدا بستی سی بلاک میں راجا یادو کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سبھی کے مجرمانہ پس منظر کی چھان بین کی جارہی ہے اور یہ بھی جانچ کی جارہی ہے کہ آیا ان کا تعلق کسی منظم گروہ سے ہے یا نہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version