ہومJharkhandاشتیاق رحمان کی یو پی ایس سی میں کامیابی

اشتیاق رحمان کی یو پی ایس سی میں کامیابی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کونسلر جمیلہ خاتون نے گھر پہنچ کر دی مبارکباد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 07؍ مارچ: رانچی: ڈورنڈا کے منی ٹولہ فردوس نگر کے رہنے والے اشتیاق رحمان نے یو پی ایس سی (UPSC) کے امتحان میں آل انڈیا 354 واں رینک حاصل کر کے شہر اور ملک میں وارڈ 49 کا مان بڑھایا ہے۔ جس کی وجہ سے پورے وارڈ 49 میں جشن کا ماحول ہے۔ اس موقع پر وارڈ کی مقبول نو منتخب کونسلر جمیلہ خاتون نے اشتیاق کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔موقع پر انہوں نے کہا کہ اشتیاق کی رانچی واپسی پر وارڈ 49 میں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ساتھ ہی وارڈ میں بچوں اور بچیوں کی بہتر تعلیم کے لیے آنے والے وقت میں اہم اقدامات کیے جائیں گے۔جس طرح آج اشتیاق نے پورے وارڈ 49 کا نام روشن کیا ہے، اسی طرح دیگر بچے بھی اچھی تعلیم حاصل کر کے اپنے وارڈ کا نام روشن کریں، میں اس سمت میں کام کروں گی۔ اس موقع پر سماجی کارکن رضوان حسین، محمد شاہد، محمد منا، محمد صاحب، شاہد خان، ابراہیم رضا، محمد اسلم سمیت کئی معززین موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.