ہومJharkhandجامتارا میں عرفان انصاری کی انوکھی پہل

جامتارا میں عرفان انصاری کی انوکھی پہل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دیوالی پر ساڑیاں اور مٹھائیاں تقسیم کر کے بھائی چارے کا پیغام دیا

جدید بھارت نیوز سروس
جامتاڑا، 19 اکتوبر:۔ جامتارا: جھارکھنڈ کے وزیرِ صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے دیوالی کے موقع پر ایک منفرد پہل کرتے ہوئے جامتارا کے چندرڈھیپا میں منعقدہ خصوصی پروگرام کے دوران سیکڑوں خواتین اور ماؤں کے درمیان ساڑیاں اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس اقدام کے ذریعے انہوں نے معاشرے میں بھائی چارے، اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔یہ پروگرام نہ صرف تہوار کی خوشیوں کو بانٹنے کا ذریعہ بنا، بلکہ سماج کے پسماندہ طبقات تک محبت اور مساوات کی روشنی بھی پہنچائی۔
دیوالی ہر گھر میں خوشیاں لائے
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انصاری نے کہا:“میری یہی خواہش ہے کہ دیوالی ہر گھر میں خوشیاں لے کر آئے۔ سب لوگ نئے کپڑے پہنیں، مٹھائیاں تقسیم کریں، پٹاخے جلائیں، اور اس تہوار کو بلا تفریق، مل جل کر منائیں۔ یہی حقیقی بھارت کی تصویر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہوار کسی ایک مذہب کا نہیں، بلکہ انسانیت کا جشن ہوتے ہیں۔ ایسے مواقع پر ہمیں محبت، اتحاد اور مساوات کا پیغام عام کرنا چاہیے۔
نفرت کا جواب بھائی چارہ ہے
وزیر صحت نے کہا کہ جو لوگ مذہب کے نام پر معاشرے کو بانٹنے کی کوشش کرتے ہیں، انہیں سماج کی طرف سے جواب ملنا چاہیے — اور وہ جواب ہے بھائی چارہ، یکجہتی اور محبت۔
عوامی محبت میری طاقت ہے
عرفان انصاری نے دیوالی اور چھٹھ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا:“ہر گھر میں خوشحالی لانا میرا عزم ہے۔ میں ہر سال چندرڈھیپا آتا ہوں، کیونکہ یہاں کے لوگوں کا پیار میری سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہ علاقہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ آدیواسی اور مقامی برادری نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ہے، میں ان کے اعتماد کا مقروض ہوں‘‘۔
ہیمنت سورین حکومت غریبوں کی حکومت ہے
ڈاکٹر انصاری نے ریاستی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:“آج جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین جی کی قیادت والی حکومت مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کی حکومت ہے۔ عوام نے جو درد پچھلے 20 سالوں میں جھیلا، اس سے اب نجات مل رہی ہے۔ ترقی کے ثمرات گاؤں گاؤں تک پہنچ رہے ہیں۔
عوام نے خدمات کو سراہا
پروگرام میں موجود دیہی باشندوں، پنچایت نمائندوں اور خواتین کے خود کفیل گروپس نے عرفان انصاری کی عوامی خدمت کے جذبے اور زمینی سطح پر کام کرنے کی حکمت عملی کی خوب تعریف کی۔لوگوں نے کہا کہ وزیر موصوف کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ہر طبقے کے غم و خوشی میں ذاتی طور پر شریک ہوتے ہیں۔آخر میں، ڈاکٹر انصاری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جامتارا کو ترقی، تعلیم، صحت اور کھیلوں کے میدان میں ریاست کا سرکردہ ضلع بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version