ہومJharkhandرانچی میں راہل دوبے گینگ کے ساتھ پولیس کا انکائونٹر

رانچی میں راہل دوبے گینگ کے ساتھ پولیس کا انکائونٹر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دو جرائم پیشہ زخمی، دیگر دو گرفتار؛ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 اکتوبر:۔ ریاستی دارالحکومت رانچی کے رتو علاقے میں بدنام زمانہ راہول دوبے گینگ کے مجرموں اور پولیس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ راہول دوبے گینگ کے دو بدنام زمانہ مجرم پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہوئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دو دیگر مجرموں کو پولیس ٹیم نے تعاقب کر کے پکڑ لیا۔ رانچی دیہی ایس پی پروین پشکر نے بتایا کہ مجرموں کے ایک اجتماع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم ٹھاکر گاؤں، کھلاری اور رتو تھانہ علاقوں کی سرحد پر پہنچی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں دو مجرموں کو گولی مار دی گئی۔ انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر کے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے تعاقب کر کے دو کو گرفتار کر لیا۔ انکاؤنٹر کے بعد سرچ آپریشن کے دوران رانچی پولیس نے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کئے۔ جائے وقوعہ سے آٹھ اعلیٰ قسم کے پستول اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پورے معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم کو بھی باضابطہ طور پر اسلحہ قبضے میں لینے کے لیے جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ جن مجرموں کو گولی ماری گئی ان کی شناخت بدنام زمانہ ساجن انصاری اور امیت گپتا کے طور پر کی گئی ہے، دونوں راہول دوبے گینگ کے لیے کام کرتے تھے۔ پولیس ٹیم دیگر دو گرفتار مجرموں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version