ہومJharkhandرنگاپارہ میں جے ایم ایم کے انتخابی دفتر کا افتتاح

رنگاپارہ میں جے ایم ایم کے انتخابی دفتر کا افتتاح

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جے ایم ایم چائے کے باغات کے کارکنوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں رہے گی : حفیظ الحسن

جدید بھارت نیوز سروس
آسام/رانچی ،یکم؍اپریل: آسام اسمبلی انتخابات کے دوران آج رنگاپارہ اسمبلی حلقہ کے تحت کیکوکلی نیپالی گاؤں میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (JMM) کے انتخابی دفتر کا شاندار افتتاح حکومتِ جھارکھنڈ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود اور آبی وسائل، حفیظ الحسن انصاری کے دستِ مبارک سے فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔ اس موقع پر علاقے میں بڑی تعداد میں موجود عوامی ہجوم نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا۔افتتاحی پروگرام کے بعد وزیر حفیظ الحسن انصاری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے اس علاقے کے چائے کے باغات میں کام کرنے والے ہمارے ٹی ٹرائبس، اقلیتی سماج اور تمام مظلوم و محروم طبقات کے حقوق کی لڑائی جھارکھنڈ مکتی مورچہ پوری مضبوطی کے ساتھ لڑتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی لڑتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف، مساوی حقوق اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ہر فرد کو ملنا چاہیے، اور اسی مقصد کے ساتھ جے ایم ایم (JMM) مسلسل کام کر رہی ہے۔انہوں نے علاقے کے عوام سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ ان کی آواز کو پوری قوت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ آنے والے انتخابات میں رنگاپارہ سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے امیدوار میتھیو ٹوپنو کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں، تاکہ علاقے کی ہمہ جہت ترقی اور عوامی مفاد کے کاموں کو رفتار مل سکے۔پروگرام کے دوران مقامی کارکنان، حامیوں اور معززین کی بڑی تعداد موجود رہی، جس سے پورے علاقے میں جوش و خروش کا ماحول دیکھنے کو ملا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.