ہومJharkhandجگسلائی نگر پریشد میں نوشین خان کی حمایت میں عوامی پدیاترا اور...

جگسلائی نگر پریشد میں نوشین خان کی حمایت میں عوامی پدیاترا اور انتخابی دفتر کا افتتاح

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہدایت اللہ خان کی اپیل: 23 فروری کو “بینچ چھاپ” پر ووٹ دے کر جگسلائی کی ترقی یقینی بنائیں

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور، 13؍ فروری: جگسلائی نگر پریشد انتخابات کے پیش نظر آج وارڈ نمبر 1 میں جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین حاجی ہدایت اللہ خان نے اپنی اہلیہ اور صدر عہدہ کی امیدوار نوشین خان کے حق میں پدیاترا کی قیادت کی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا۔ پدیاترا کے دوران گھر گھر جا کر عوام سے ملاقات کی گئی، بزرگوں سے دعائیں لی گئیں اور نوجوانوں سے براہِ راست مکالمہ کیا گیا۔ مقامی مسائل جیسے سڑک، آبی نکاسی، صفائی اور تعلیم کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عوام نے بھی کھل کر اپنے مسائل رکھے اور مثبت تبدیلی کی امید ظاہر کی۔ اسی دوران وارڈ نمبر 1 میں نئے انتخابی دفتر کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا، جو آئندہ دنوں میں عوامی رابطے کا اہم مرکز ثابت ہوگا۔ کارکنان میں جوش و خروش دیکھا گیا اور “تبدیلی کی لہر اب ہر گھر” کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ وارڈ نمبر 03، جامع مسجد کے قریب منعقدہ نکڑ سبھا میں بھی معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہدایت اللہ خان نے کہا کہ 23 فروری کو ہونے والے انتخاب میں “بینچ چھاپ” انتخابی نشان، نمبر 5 پر مہر لگا کر نوشین خان کو کامیاب بنائیں تاکہ جگسلائی کی ترقی کی نئی داستان رقم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بہن کا احترام، ہر خاندان کی حفاظت اور نوجوانوں کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔ جگسلائی کی معروف تعلیمی ادارہ احمد کنیا وکاس سنستھا میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے نوشین خان نے کہا کہ بیٹیاں پڑھیں گی تبھی تو آگے بڑھیں گی۔ تعلیم کے فروغ اور بچیوں کے بااختیار بنانے کے لیے خصوصی منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ہدایت اللہ خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے سیکولر اقدار، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ جگسلائی کی عوام نے تبدیلی کا پختہ ارادہ کر لیا ہے اور 23 فروری کو “بینچ چھاپ” کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیابی یقینی بنائیں گے۔ انتخابی مہم میں مختلف طبقات کے لوگوں کی شمولیت اس بات کی علامت ہے کہ جگسلائی ایک نئے دور کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version