ہومJharkhandتعلیم کے میدان میں مانڈر اسمبلی حلقہ کے پانچوں بلاکوں کو تعلیم...

تعلیم کے میدان میں مانڈر اسمبلی حلقہ کے پانچوں بلاکوں کو تعلیم کا مرکز بنانا ہے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے تمام بلاکس میں کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا:بندھوترکی

جدید بھارت نیوز سروس
بیڑو؍رانچی، 19جولائی: تعلیم کے میدان میں مانڈر اسمبلی حلقہ کے پانچوں بلاکوں کو تعلیم کا مرکز بنانا ہے۔ تمام ہائی اسکولوں کے تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں ضروری ہیں۔ اسکول کے طلباء کے لیے معیاری اور اچھی تعلیم بہت ضروری ہے۔ مذکورہ باتیں سابق وزیر بندھوترکی نے بیڑو بلاک کے بلاک ہیڈ کوارٹر پر واقع ریاست کے زیر اہتمام پلس ٹو ہائی اسکول بیڑو کیمپس میں مانڈر اسمبلی حلقہ کے بیڑو، لاپونگ، اٹکی، مانڈر اور چانہو بلاک کے ہائی اسکولوں کے تمام ہیڈ ٹیچرز اور ایجوکیشن آفیسرز کے ساتھ میٹنگ میں کہی اور تعلیمی میدان کو بہتر بنانے کے لیے ضروری حکمت عملی طے کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے تمام بلاکس میں کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں تک کے طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے۔ یہ ایک اعلیٰ سطحی کوئز مقابلہ ہوگا۔ اس مقابلے کے ذریعے بچوں کو بہتر تعلیم کے لیے تیار کیا جائے گا۔ اس کے لیے 18 اگست تک فارم پُر کرکے جمع کروانا لازمی ہوگا۔5 ستمبر کو مقابلے میں کامیاب ہونے والے بچوں کو بہترین انعامات سے نوازا جائے گا۔ سابق وزیر بندھوترکی نے میٹرک کے امتحان کے نتائج سے متعلق تمام ہائی سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز سے ضروری معلومات لیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے اساتذہ کے سامنے کئی طرح کے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں موجود مسائل کو حل کرنے کے لیے اسکول کے اساتذہ اپنے مسائل کو تحریری طور پر محترم وزیر شلپی نیہاترکی کو بھیجیں تاکہ ان مسائل کو اسمبلی اجلاس میں اٹھایا جائے اور ہر قسم کے مسائل کو بھی حل کیا جائے۔ اس موقع پر بیڑو کے زونل آفیسر پرتاپ منز، بیڑو لاپونگ اٹکی مانڈر اور چانہو بلاک کی بی ای او شانتی مونی ترکی، سیما کماری، کلپنا تانتی، بیڑو کے ڈپٹی چیف مدثر حق، کانگریس پارٹی کے صدر پروفیسر کرما اورائوں، ایم ایل اے کے نمائندے نول کشور سنگھ کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔ مانڈر اسمبلی حلقہ کے تمام اساتذہ کا استقبال ہیڈ ٹیچر ہینریتا منز نے کیا۔ پروگرام کو مشترکہ طور پر کوئز مقابلے کے انچارج پروفیسر رتیش سنگھ، شریک انچارج دیونیش تِگا نے انجام دیا۔ اس موقع پر پورے مانڈر اسمبلی حلقہ کے تمام ہائی اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرس موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version