ہومJharkhandارشد قتل کیس میںپولیس نے 12 گھنٹوں میں کیا قاتل کو گرفتار

ارشد قتل کیس میںپولیس نے 12 گھنٹوں میں کیا قاتل کو گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،2؍دسمبر: ضلع پولیس نے 12 گھنٹوں کے اندر ارشد انصاری قتل کیس میں شامل ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی دیر رات رانچی کے دھروا علاقے میں ارشد انصاری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے رانچی پولیس نے قتل میں شامل ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کیس میں استعمال ہونے والاہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
دوست نے کیا تھاقتل
رانچی کے دھوروہ تھانہ علاقے میں ارشدانصاری کو گولی مار کر قتل کرنے کے معاملے کا پولیس نے انکشاف کر دیا ہے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معمولی تنازع اور گالی گلوچ کے بعد ارشدکے دوست توصف انصاری نے ہی اس قتل کو انجام دیا تھا۔ پولیس نے ملزم توصف کو گرفتار کر لیا ہے۔رانچی سٹی ایس پی پارس رانا نے بتایا کہ ارشد انصاری قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے رانچی پولیس نے ملزم توصف کو گرفتار کر لیا ہے۔ سٹی ایس پی نے بتایا کہ آگ تاپنے کے دوران ارشداور توصف کے درمیان پیر کی رات تنازع ہوا، اور تنازع بڑھنے پر توصف نے پستول سے گولی چلائی اور ارشدانصاری کو قتل کر دیا۔قتل کے بعد ملزم نے ہتھیار چھپانے کی کوشش کی اور اسے دھروا ڈیم کے پاس پھینک دیا، جسے بعد میں پولیس نے برآمد کر لیا۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ ارشدانصاری کا ماضی میں مجرمانہ پس منظر رہا ہے۔ سٹی ایس پی نے مزید بتایا کہ توصف انصاری کے قتل کرنے کی تصدیق ہو چکی ہے اور واقعے میں کسی اور کی شمولیت کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گالی گلوچ اور باہمی تنازع کی بنیاد پر ہی قتل ہوا۔
12 گھنٹوں میں گرفتاری
رانچی کے سٹی ایس پی پارس رانا نے بتایا کہ ارشدکے قتل کے بعد ڈی ایس پی ہٹیا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جسے مجرم کو گرفتار کرنے کا کام سونپا گیا۔ ارشدکے بھائی نے ان تمام لوگوں کے نام بتا دیے جو ارشدکے ساتھ آگ کے پاس موجود تھے۔ اس دوران توصف کا نام مشتبہ کے طور پر سامنے آیا۔ پولیس نے محاصرے کے بعد توصف کو گرفتار کر لیا۔ توصف کے پاس موجود غیر قانونی ہتھیار کہاں سے آیا، اس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version