ہومJharkhandجمشید پور میں وکیلوں نے پہلگام سانحہ پر کالی پٹّی باندھ کر...

جمشید پور میں وکیلوں نے پہلگام سانحہ پر کالی پٹّی باندھ کر کیا احتجاج

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جمشیدپور 26 اپریل(راست): جمّوں کشمیر کے پہلگام میں بے قصور لوگوں کے قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،اس وحشیانہ حرکت کے خلاف جمشیدپور بار ایسو سی ایشن نے متحد ہو کر سخت تاثرات کا اظہار کیا ہے۔وکیلوں نے آج اسے پاکستان کی شرمناک حرکت قرار دیا اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔بار ایسو سی ایشن میں وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ایسی سخت کاروائی کی جائے جس سے مستقبل میں کوئی دشمن خواب میں بھی بھارت کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہ کر سکے۔پاکستان کے فوجی سربراہ کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے صاف الفاظ میں کہا کہ اب صرف کاروائی ہو بیان بازی نہیں۔اس واردات میں شہید ہوئے لوگوں کو خراج پیش کرتے ہوئے وکیلوں نے دو منٹ کی خا موشی بھی اختیار کی۔اس موقع پر جھارکھنڈ بار ایسو سی ایشن کے نائب صدر راجیش کمار شکلا ،کائونسیلر انیل کمار تیواری،صدر روندر ناتھ داس ،سابق صدر لال اجیت کمار امبشٹ کے علاوہ کئی وکیلوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔نظامت کے فرائض ایسو سی ایشن کے سکریٹری سنجیو رنجن بریار نے انجام دیا ۔آج صبح سے ہی وکیلوں نے ایک دوسرے کو کالی پٹّی باندھنے کی تحریک شروع کی اور پورے دن اپنے کام کے دوران وکیلوں نے کالی پٹّی باندھ کر کام کیا ۔اس موقع پر جمشیدپور بار ایسو سی ایشن کے نائب صدربولائی پانڈا ،وینیتا سنگھ،پشپا کماری ،دیویندر سنگھ ،ارجن سنگھ ،اجئے سنگھ راٹھور ،سوشیل کمار جیسوال،کلوندر سنگھ ،راجو سنگھ ،آر سی کر،مہندر پرشاد ،ٹی این اوجھا سمیت ۵۰۰ سے زائد وکیل موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version