ہومJharkhandپانچ برس میں نو لاکھ بھارتیوں نے ترکِ شہریت اختیار کی

پانچ برس میں نو لاکھ بھارتیوں نے ترکِ شہریت اختیار کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 12 دسمبر:۔ (ایجنسی) وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں انکشاف کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں تقریباً نو لاکھ بھارتی شہریوں نے اپنی بھارتی شہریت ترک کر دی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی شہریت اختیار کرنے کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ 2020 سے 2024 کے درمیان ترکِ شہریت کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

2020: 85,256
2021: 1,63,370
2022: 2,25,620
2023: 2,16,219
2024: 2,06,378
اس طرح پانچ سال میں کل 8,96,843 افراد بھارتی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، 2011 سے 2019 کے درمیان 11,89,194 بھارتیوں نے شہریت ترک کی تھی، جن کے اعداد و شمار کچھ اس طرح ہیں:
2011: 1,22,819
2012: 1,20,923
2013: 1,31,405
2014: 1,29,328
2015: 1,31,489
2016: 1,41,603
2017: 1,33,049
2018: 1,34,561
2019: 1,44,017
کیرتی وردھن سنگھ نے بتایا کہ سال 2024–25 میں بیرونِ ملک مقیم بھارتیوں کی جانب سے 16,127 شکایات مختلف سرکاری آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعہ موصول ہوئیں۔ بیرونِ ملک مشکلات سے متعلق درج شدہ شکایات میں سعودی عرب سرفہرست رہا:
سعودی عرب: 3,049
یو اے سی: 1,587
ملائیشیا: 662
امریکہ: 620
عمان: 613
کویت: 549
کینیڈا: 345
آسٹریلیا: 318
برطانیہ: 299
قطر: 289
وزیر مملکت نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی شکایات نمٹانے کے لیے حکومت کے پاس ایک مضبوط اور جامع نظام موجود ہے، جس میں 24/7 ہیلپ لائنز، ایمبسی/کانسلیٹ میں واک اِن سہولت، سوشل میڈیا کے ذریعے فوری رابطہ اور کثیر لسانی سپورٹ سروسز شامل ہیں۔ بیشتر معاملات براہِ راست بات چیت، آجرین سے رابطہ اور متعلقہ ملک کے حکام سے ہم آہنگی کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ بھارتی سفارتخانے منظور شدہ وکلاء کے ذریعے قانونی معاونت فراہم کرتے ہیں، جس کے لیے انڈین کمیونیٹی ویلفیئر فنڈ مدد فراہم کرتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version