سب انسپکٹر جاں بحق،دو فوجی زخمی
جدید بھارت نیوز سروس
چائباسہ ، 22 مارچ:۔ ضلع میں نکسلیوں کے خلاف چلائے جارہے تلاشی آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ یہ واقعہ ہفتہ کو ضلع کے چوٹانگرا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ جس میں دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوجی کو بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رانچی بھیجا گیا ہے۔ اس آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کا ایک سب انسپکٹرجاں بحق ہو گیا اور ایک جوان زخمی ہوا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سرندا جنگلاتی علاقے میں بڑی تعداد میں نکسلی کمانڈر اپنے دستوں کے ساتھ سرگرم ہیں۔ انہوں نے مختلف جگہوں پر آئی ای ڈیز رکھی ہوئی ہیں جو ان پر قدم رکھتے ہی پھٹ جاتی ہیں یا ان پر ہلکا سا دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ ان دھماکوں میں اب تک کئی فوجی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز اس علاقے میں مسلسل آپریشن کر رہی ہیں۔ تقریباً ہر روز آئی ای ڈیز برآمد ہو رہی ہیں۔ اس دوران نکسلیوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا۔ سرندا جنگل نکسلائیٹ سے متاثرہ علاقہ ہے۔ یہاں نکسلی سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں۔
