ہومJharkhandہنٹر گنج سنار لوٹ مار کیس کا 11 دنوں میں انکشاف

ہنٹر گنج سنار لوٹ مار کیس کا 11 دنوں میں انکشاف

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بہار سے دو بین الاضلاعی لٹیرے گرفتار، سونے کے 19 زیورات برآمد

SDPO کی قیادت میں پولیس کی خصوصی ٹیم کی بڑی کامیابی

جدید بھارت نیوز سروس
چترا ،،2؍جنوری: چترا ضلع کی ہنٹر گنج پولیس نے سنار کے ساتھ ہونے والی لوٹ مار کی سنسنی خیز واردات کا محض 11 دنوں میں پردہ فاش کر دیا ہے۔ اس معاملے کے انکشاف کی سرکاری معلومات دیتے ہوئے ایس ڈی پی او سندیپ کمار سمن نے بتایا کہ پولیس نے بہار کے گیا ضلع سے دو بدنام زمانہ لٹیروں کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے قبضے سے لوٹ مار میں استعمال ہونے والی اپاچی موٹر سائیکل اور کل 19 اقسام کے سونے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ 21 دسمبر کو شیر گھاٹی (گیا) کے رہنے والے سنار سنتوش کمار، والد آنجہانی انتو پرساد کے ساتھ گوسائیں ڈیہہ واقع گنپتی پٹرول پمپ کے قریب لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا تھا۔ متاثرہ شخص کی درخواست پر ہنٹر گنج تھانہ کیس نمبر 218/25 کے تحت دفعہ 309(4) BNS میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واقعہ کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ سمت کمار اگروال کی ہدایت پر ایک خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی قیادت خود ایس ڈی پی او کر رہے تھے۔ پولیس کی فوری اور منصوبہ بند کارروائی کے تحت گیا ضلع کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی اور بالآخر دونوں ملزمان سنتوش چودھری عرف ڈھکنی (50 سال)، ساکن بھجیدا، تھانہ مفصل، اور سکندر رجک (40 سال)، ساکن کھرکھورا کو گرفتار کر لیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کا پرانا مجرمانہ ریکارڈ ہے اور ان کے خلاف پہلے بھی کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ گرفتار لٹیروں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے اپاچی بائیک (JH03AE-2377)، کان کے ٹاپس، پلہ-ڈھولنا، بیسار، نتھنی سمیت مختلف ڈیزائن کے کل 19 سونے کے زیورات، ایک کی پیڈ فون اور ایک اسمارٹ فون برآمد کیا ہے۔اس کامیاب مہم میں ہنٹر گنج تھانہ انچارج پربھات کمار، ایس آئی اگنی ہوتری، پولیس فورس اور مسلح جوانوں کا اہم کردار رہا۔ پولیس کی اس کارروائی سے علاقے میں جہاں مجرموں کے حوصلے پست ہوئے ہیں، وہیں عوام میں سیکورٹی کو لے کر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version