جدید بھارت نیوز سروس
چترا ، 3 ؍مئی: عازمین حج کا آج دوسرا کھیپ مدینہ شریف پہنچ چکا ہے۔ دوسرے قافلے میں چترا ضلع کے ہنٹرگنج بلاک کے ڈٹمی گاؤں کے رہنے والے ریٹائرڈ ٹیچر محمد محی الدین اور اچلا بریار چک گاؤں کے باشندہ محمد بشیر الدین اور ان کی ااہلیہ اختری خاتون نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ بودھ گیا سے صبح 30:8 بجے سعودی عرب کیلئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کیلئے اڑان بھرا ہے۔ یہ ہوائی جہاز کل 138 عازمین حج کولیکر سیدھے جدہ کیلئے روانہ ہوا۔ عازمین حج کو چھوڑنے کیلئے علاقے کے پرویز عالم ، امتیاز عالم، تنویر عالم، ذاکر حسین، کلیم الدین ، نسرین خاتون کے علاوہ درجنوں مرد و خواتین ایئرپورٹ تک پہنچے۔ وہیں حج پر جانے والے عازمین سے لوگوں نے ملک میں امن و امان کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی۔ ملک کی سلامتی ، امن و امن اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی بات کو دہرائی۔ شہر مدینہ شریف کے عزیزیہ ہوٹل میں عازمین حج کو ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ عازمین حج 16 جون کو اپنا وطن واپس لوٹیںگے۔ حج پر جانے والے عازمین کے چہرے پر جہاں خوشی جھلک رہی تھی وہیں اپنے وطن اور اپنے رشتہ داروں سے بچھڑنے کا ملال صاف جھلک رہا تھا۔
