رانچی، 11 جون (یواین آئی) ہندی ادب کے فروغ اور ترویج کیلئے کام کرنے والا معروف ادارہ ہندی ساہتیہ بھارتی، ریاست جھارکھنڈکے ایک وفد نے آج راج بھون میں جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش گنگوار سے بشکریہ ملاقات کی۔وفد کی قیادت ریاستی صدر ڈاکٹر ارون سجن نے کی۔ملاقات کے دوران گورنر کو جولائی کے مہینے میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ہندی ادبی سیمینار کے لیے دعوت نامہ دیا گیا اور ان سے اس اہم ادبی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی درخواست کی گئی۔اس موقع پر ہندی ساہتیہ بھارتی نے انہیں ادبی کاموں کی تین منتخب کتابیں اور ایک روایتی شال پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔ڈاکٹر ارون سجن کے ساتھ وفد میں رانچی ضلع صدر بلرام پاٹھک، تنظیم کے جنرل سکریٹری اجے رائے، اور نائب صدر سنجے صراف موجود تھے۔اس ملاقات کو تنظیم کی جانب سے ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو آنے والے وقتوں میں جھارکھنڈ کے ادبی وقار کو ملک اور بیرون ملک ایک نئی شناخت دلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
