جدید بھارت نیوز سروس
رانچی 15 مئی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین آج ریاست کے ایکسائز اور شراب بندی وزیر یوگیندر پرساد کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے وزیر کی خیریت دریافت کی۔ آج جمعرات کی صبح وزیر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ انہیں سینے میں درد اور بہت زیادہ پسینہ آنے کی شکایت کے بعد علاج کے لیے دھروا کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ علاج کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دے کر ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔سی ایم ہیمنت سورین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ٹویٹ کیا اور وزیر کے ساتھ اپنی ملاقات کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے وزیر کی خیریت دریافت کی ساتھ ہی مرانگ برو سے وزیر کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
