ہومJharkhandاگلے 5 دنوں میں جھارکھنڈ میں گرمی بڑھے گی

اگلے 5 دنوں میں جھارکھنڈ میں گرمی بڑھے گی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک اضافہ کا امکان

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 12 اپریل:۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جھارکھنڈ میں آنے والے دنوں میں گرمی کا اثر تیزی سے بڑھے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 5 روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں موسم خشک رہا اور کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ اس دوران سرائی کیلا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 37.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کھنٹی میں سب سے کم درجہ حرارت 15.2 ڈگری سیلسیس رہا۔
بڑے شہروں کی بات کریں تو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.0 ڈگری سیلسیس تھا، جو معمول سے 3.9 ڈگری کم ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری تھا۔ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری اور کم سے کم 21.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالتون گنج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.0 ڈگری اور کم سے کم 19.3 ڈگری رہا۔ چائباسا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.8 ڈگری اور کم سے کم 21.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 15 اپریل تک ریاست میں آسمان بنیادی طور پر صاف رہے گا اور موسم خشک رہے گا۔ 16 اپریل سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، البتہ موسم خشک رہے گا۔
دارالحکومت رانچی میں بھی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوگا۔ 12 اپریل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری رہنے کا امکان ہے جو 17 اپریل تک بڑھ کر 38 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 19 سے بڑھ کر 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
پلاموں ، گڑھوا، چترا، کوڈرما، گریڈیہہ ، اور جمشید پور جیسے علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہوگا، جہاں پارہ 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ 14 اپریل کے بعد گرمی اور نمی میں مزید اضافہ ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.