ہومJharkhandوزیرصحت بننا گپتا نے جمشیدپور مغربی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

وزیرصحت بننا گپتا نے جمشیدپور مغربی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جمشیدپور ۲۴؍اکتوبر (راست)وزیر بننا گپتا نے بطور کانگریسی امیدوار جمشیدپور مغربی اسمبلی حلقہ سے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جے ایم ایم ، کانگریس ، اور بھاجپا کے کل15 لیڈر آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کے لیے پولنگ دو مرحلوں میں ۱۳ نومبر اور ۲۰ نومبر کو ہوگی ۔ جبکہ ۳ ۲ نومبر کو نتیجے اعلان کیے جائیں گے ۔ انتخاب کے پہلے مرحلے کے لیے ۱۸ اکتوبر سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوا تھا ۔ اور ۲۵ اکتوبر کو ختم ہوگا ۔ جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کا عمل ۲۲ اکتوبر کو شروع ہوا ۔او ر ۲۵ اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ واضح رہے کہ چوناشاہ بابا کے مزار اور شیام بابا مندر کے درشن کرنے کے بعد آج بننا گپتا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version