ہومJharkhandہزاری باغ، حبیبی نگر دھماکہ: 20 گھنٹے بعد لاشیں اٹھائی گئیں

ہزاری باغ، حبیبی نگر دھماکہ: 20 گھنٹے بعد لاشیں اٹھائی گئیں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجے گئے تینوں جاں بحق افراد کے جسدِ خاکی

جدید بھارت نیوز سروس
ہزار ی باغ، 14 جنوری :۔شہر کے حبیبی نگر علاقے میں پیش آئے دھماکہ خیز واقعہ میں تین افراد کی موت کے بعد پولیس انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔ واقعہ کے 20 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد موقعٔ واردات سے دو لاشیں اٹھا کر شیخ بھیکھاری میڈیکل کالج ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی گئیں، جبکہ تیسری لاش پہلے ہی پوسٹ مارٹم ہاؤس میں محفوظ رکھی گئی تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کس قسم کے دھماکہ خیز مادے کے باعث اموات ہوئیں۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے بعد بھی واقعہ کے مقام کی باریک بینی سے جانچ کی اور جائے وقوعہ سے ذرات کے نمونے جمع کیے۔ معلومات کے مطابق میاں بیوی صفائی کے دوران جھاڑی میں پڑا ایک بند ڈبہ ملا تھا۔ ڈبہ نہ کھلنے پر مرد نے اسے ایک چھوٹی باؤنڈری پر رکھ کر کلہاڑی سے مارا، اسی دوران اس کی بیوی اور ایک اور خاتون قریب کھڑی تھیں اور ایک چھوٹی گائے بھی وہیں چر رہی تھی۔ کلہاڑی پڑتے ہی زور دار دھماکہ ہوا، جس میں مرد اور دوسری خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں، جبکہ بیوی نے ہسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا۔دھماکے کے دوران ڈبے کا ایک حصہ قریب چر رہی گائے کے پیٹ میں پیوست ہو گیا، جس سے اسے شدید خون بہنے لگا۔ گائے کو پولیس گاڑی کے ذریعے مویشی ہسپتال پہنچایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈبے میں تقریباً ایک سے ڈیڑھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version