ہومJharkhandلوہردگا میں ہارڈ کور نکسلائٹ جگن لوہرا گرفتار

لوہردگا میں ہارڈ کور نکسلائٹ جگن لوہرا گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نکول یادو دستے کا تھا رکن

جدید بھارت نیوز سروس
لوہردگا ،13؍جولائی: جگن لوہرا(جو نکسلائیٹ کے کئی واقعات میں ملوث تھا) کو پولس اور مسلح سرحدی فورس کے جوانوں نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کافی دیر سے اس کی تلاش میں تھی۔ وہ مسلسل چھپ رہا تھا۔ جگن پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مڈبھیڑ کے علاوہ کئی اہم معاملات میں مطلوب تھا۔
نکول یادو کے ساتھ دستے میں تھا شامل
پولیس اور مسلح سرحدی فورس کے ہاتھوں پکڑا جانے والاجگن پولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا۔ وہ کافی دیر عرصے تک چھپتا رہا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اسے پکڑ لیا۔ وہ نکول یادو گینگ کا رکن تھا۔دراصل چھاپہ مار کارروائی لوہردگا کے ایس پی صادق انور رضوی اور مسلح سرحدی فورس 32 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ کی ہدایت پر چلائی جارہی تھی۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز اس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے۔ تھانہ پیشرار کے تحت رورد اور آس پاس کے علاقے میں  کافی عرصے سے چھاپہ مار مہم کے ارکان سرگرم تھے۔
گھر سے پکڑا گیا ہارڈ کور نکسلی
چھاپے کے دوران روڑ کرنج ٹولی سے سی پی آئی ماوسٹ کے کٹر نکسلائٹ جگن لوہرا کو اس کے گھر سے پکڑا گیا۔ جگن لوہرا، چلوا لوہرا عرف پھلوا لوہرا کا بیٹا ہے۔ گرفتار نکسلی کے خلاف لاتیہار کے چھیپا دوہر تھانے میں مقدمہ نمبر 14/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جگن چھیپادوہر کے رمن داگ جنگل میں پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ تصادم میں بھی ملوث رہا ہے۔ اس کے ساتھ ان پر 17 سی ایل اے ایکٹ کا بھی الزام ہے۔
کئی سالوں سے مفرور تھا
مسلح سرحدی فورس ، 32ویںبٹالین کے انسپکٹر منیش کمار چوبے نے بتایا کہ جگن لوہرا سی پی آئی ماؤنواز کے علاقائی کمانڈر اور نکسلی نکول یادو کے دستے کا رکن رہا ہے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے مفرور تھا۔ اسے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version