ہومJharkhandمرحبہ ہیومن سوسائٹی کی جانب سے حج تربیتی کیمپ یکم مئی کو

مرحبہ ہیومن سوسائٹی کی جانب سے حج تربیتی کیمپ یکم مئی کو

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 21 اپریل: مرحبہ ہیومن سوسائٹی رانچی کی میٹنگ انجمن پلازہ میں واقع الالہان ​​ٹور اینڈ ٹریولز کے دفتر میں صدر حاجی نور احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں سکریٹری نہال احمد نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی سوسائٹی کی جانب سے عازمین حج کے لیے حج تربیتی کیمپ یکم مئی 2025 بروز جمعہ صبح 10 بجے مین روڈ پر واقع ہوٹل کین کے بغل میں پارٹی پیلس بینکوئٹ ہال میں لگایا جائے گا۔ اس تربیتی کیمپ میں اس سال حج پر جانے والے عازمین کو جھارکھنڈ کے مشہور حج ٹرینر حاجی قیصر عالم اور امارت شرعیہ کے قاضی مفتی محمد انور قاسمی صاحب حج کی پیچیدگیوں سے واقف کرائیں گے۔ جہاں مفتی محمد انور قاسمی تمام عازمین حج کو حج کے شرعی احکام بیان کریں گے تاکہ عازمین بغیر کسی عذرکے حج ادا کر سکیں، حاجی قیصر عالم عازمین حج کو سفر حج کے شروع سے آخر تک ہر پہلو سے آگاہ کریں گے جس میں عمرہ کی ارکان سے لے کر حج کے پانچ دنوں میں ادا کی جانے والی تمام ارکان کی معلومات دی جائیں گی۔ اس کیمپ میں آپ حج سے متعلق کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں۔ اس تربیتی کیمپ میں خواتین کے لیے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ سوسائٹی تمام عازمین حج سے اپیل کرتی ہے جو اس سال حج کرنے جا رہے ہیں وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں۔ اجلاس میں نائب صدر شمشاد انور، ضیاء الدین صابری، نیئر صحابی، حاجی شاہد پرویز، عالم خان، افشار العابدین، ایڈووکیٹ ظفر اقبال، جہانگیر عالم، طلحہ حیدری، محمد شمیم، محمد جمیل، محمد فاروق، پرویز اکرم، محمد فیروز وغیرہ نے شرکت کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version