ہومJharkhandگملا: کم عمری کی شادی کے خاتمے کیلئےضلعی سطح کی خصوصی ورکشاپ،...

گملا: کم عمری کی شادی کے خاتمے کیلئےضلعی سطح کی خصوصی ورکشاپ، 800 سے زائد افراد کی شرکت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
گملا ،27؍نومبر: ڈپٹی کمشنر گملا پریرنا دکشت کی ہدایات پر ضلع سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گملا کی جانب سے کم عمری کی شادی جیسے سنگین سماجی مسئلے کے خاتمے کے لیے کے او کالج، گملا کے آڈیٹوریم میں ضلعی سطح کی خصوصی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں کے مستقبل کا تحفظ، ان کے تعلیمی حقوق کو یقینی بنانا اور کم عمری کی شادی کے خلاف عوامی بیداری کو مضبوط کرنا تھا۔ اس موقع پر 800 سے زائد شہریوں، اسکولی طلباء، اساتذہ، عوامی نمائندوں اور مختلف محکموں کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔ورکشاپ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر دلیشور مہتو شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (DLSA) کے سکریٹری رام کمار لال گپتا، سب ڈویژنل آفیسر گملا، چین پور، باسیا، ڈسٹرکٹ سوشل سکیورٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لیبر سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف ایجوکیشن، پنچایتی راج آفیسر سمیت مختلف محکموں کے سینئرافسران موجود تھے۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر آرٹی کماری نے پروگرام کے مقاصد سے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادی بچوں کی تعلیم، صحت اور نشوونما پر منفی اثر ڈالتی ہے، اس لیے اس کی روک تھام میں سماجی اور انتظامی تعاون نہایت ضروری ہے۔اپنے خطاب میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر دلایشور مہتو نے کہا کہ کم عمری کی شادی کی ممانعت سے متعلق قانون 2006 کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی اور 21 سال سے کم عمر لڑکے کی شادی کرانا قابلِ دست اندازی پولیس اور قابلِ سزا جرم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے نکاح کی تیاری، معاونت یا حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے خاص طور پر بچیوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بااختیار اور بیدار رہنے کا پیغام دیا۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سیکریٹری رام کمار لال گپتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادی بچوں کے مستقبل کے ساتھ سنگین کھلواڑ ہے، جس سے نوعمری میں حمل، غذائی قلت، گھریلو تشدد اور تعلیم میں رکاوٹ جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلپ لائن نمبر 1098 پر کال کر کے بچے یا شہری کم عمری کی شادی یا بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کے استحصال کی خفیہ شکایت درج کرا سکتے ہیں۔انہوں نے عدالتی کارروائی سے متعلق معلومات دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح حاصل ہے اور عدالتی نظام ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔پروگرام کے دوران آگاہی سیشن، مشاورت اور مکالمے کے ذریعے کم عمری کی شادی کے خلاف اجتماعی عزم کو مزید مضبوط کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے تمام شرکا کو کم عمری کی شادی نہ کرنے اور نہ ہونے دینے کی حلف برداری بھی کرائی۔گملا ضلع انتظامیہ کی جانب سے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے وسیع مہم جاری ہے، جس کا مقصد ضلع کو مکمل طور پر کم عمری کی شادی سے پاک بنانا ہے۔ اس مہم میں اساتذہ، والدین، پنچایت نمائندوں، سماجی تنظیموں اور نوجوانوں کا اہم کردار یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس ورکشاپ میں Association for Voluntary Action (AVA) نے تکنیکی تعاون فراہم کیا۔ پروگرام میں بی ڈی او گملا صدر و ڈومری، سرکل آفیسر گملا صدر و ڈومری، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر، جووینائل جسٹس بورڈ کے ممبران، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے صدر و اراکین، JSLPS کے ڈی پی ایم، تمام CDPOs، ویمن سپروائزرز اور پنچایت سکریٹری بھی شریک ہوئے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version