ہومJharkhandآپریشن ’نارکوس‘ کے تحت بڑی کامیابی

آپریشن ’نارکوس‘ کے تحت بڑی کامیابی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی ریلوے اسٹیشن سے 10 کلو گانجے کے ساتھ ایک سمگلر گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 29 جون:۔ ریلوے پولیس بھی منشیات کے اسمگلروں کے خلاف مسلسل بڑی کارروائی کر رہی ہے۔ رانچی ریلوے ڈویژن میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف آپریشن ‘نارکوس ‘ چلایا جا رہا ہے۔ اس مہم کے دوران رانچی ریلوے اسٹیشن سے ایک اسمگلر کو دس کلو گانجے کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ آر پی ایف کمانڈنٹ پون کمار کی قیادت میں رانچی ریلوے ڈویژن میں آر پی ایف افسران اور جوان منشیات کے اسمگلروں کے خلاف بہترین کام کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وشاکھاپٹنم سے گانجہ لے جانے والے ایک اسمگلر کو رانچی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ آر پی ایف کمانڈنٹ پون کمار نے بتایا کہ رانچی ریلوے اسٹیشن پر منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے آر پی ایف پوسٹ رانچی اور فلائنگ ٹیم رانچی کی جانب سے سخت چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔ چیکنگ مہم کے دوران جب ٹرین نمبر 12817 (ہتیا-آنند وہار ایکسپریس) پلیٹ فارم نمبر 1 پر پہنچی تو جانچ کے دوران M2 کوچ کی سیٹ نمبر 80 پر ایک نوجوان مشکوک حالت میں بیٹھا پایا گیا۔ اس کے پاس ایک سیاہ بیگ اور ایک سبز سیاہ ہینڈ بیگ تھا۔ پوچھ گچھ پر اس نے اپنا نام امان بتایا۔ 22 سالہ امان نے اپنے والد کا نام راگھو رام بتایا جو بوانا تھانہ ضلع شمال مغربی دہلی کا رہائشی ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ مذکورہ بیگ اس کے تھے۔ جس سے 10 کلو گانجہ برآمد ہوا۔ اس کی مارکیٹ ویلیو لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version