ہومJharkhandرام گڑھ میں بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر

رام گڑھ میں بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

شیشہ توڑ کر مسافروں کو بچا یاگیا ؛ٹرک ڈرائیور کی حالت نازک

جدید بھارت نیوز سروس
ارم گڑھ،22؍ستمبر: ضلع میں ایک بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر ہوئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس اور ٹرک دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔ تصادم میں 12 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ ٹرک ڈرائیور بھی تصادم میں بری طرح پھنس گیا۔ اسے دو گھنٹے کی سخت کوشش کے بعد نکالاگیا اور پھر صدر اسپتال لے جایا گیا۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ رام گڑھ-بوکارو روڈ پر چھتر مانڈو کے قریب پیش آیا۔ بوکارو سے رام گڑھ جانے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رام گڑھ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ حادثے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
ڈرائیور کی حالت تشویشناک
ٹرک میں پھنسے زخمی ڈرائیور کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچا لیا گیا۔ تاہم ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سڑک حادثے کے باعث دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پولیس کو ٹریفک جام کو دور کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ اطلاعات کے مطابق ٹرک کوئلہ لے کر جا رہا تھا جس کی وجہ سے حادثے کا شکار گاڑی کو نکالنے میں تاخیر ہوئی۔
شیشہ توڑ کر مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ خوفناک تھا۔ دونوں گاڑیاں زوردار آواز کے ساتھ آپس میں ٹکرا گئیں۔ لوگوں نے شیشہ توڑ کر مسافروں، ڈرائیور اور بس کے کنڈیکٹر کو بچا کر صدر اسپتال پہنچایا۔رام گڑھ تھانہ کے سب انسپکٹر انل کمار سنگھ نے بتایا کہ ہمیں واقعے کی اطلاع ملی۔ ہم جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا۔ درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور ابھی بھی پھنسا ہوا ہے۔ اسے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version