ہومJharkhandگریڈیہہ: خوفناک سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت

گریڈیہہ: خوفناک سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہہ، 19 فروری:۔ ضلع کے مدھوبن تھانہ علاقے میں واقع ڈمری-گریڈیہہ مین روڈ پر لٹکٹو کے قریب ایک اسکارپیو گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں چار اسکارپیو سوار اور دو موٹر سائیکل سوار شامل ہیں۔ اس حادثے میں دونوں گاڑیوں کے پر خچے اڑ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکارپیو کی رفتار 100 سے زیادہ تھی اور جیسے ہی موٹر سائیکل سے ٹکرائی، موٹر سائیکل چلا رہے ببلو کمار ٹوڈو اور حسینی میاں کافی دور جا گرے جبکہ موٹر سائیکل ہوا میں اڑتی ہوئی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر تقریباً 50 میٹر دور جا گری۔ زمین پر گرتے ہی موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی۔ درخت سے ٹکرانے کے بعد اسکارپیو وہیں پھنس گئی۔ رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں گاڑیوں میں سے ایک کا سپیڈ میٹر درخت میں پھنس گیا۔ تباہ شدہ ایس یو وی کے کئی حصے بھی درخت کے قریب پڑے تھے۔یہ سڑک حادثہ منگل کی دیر رات پیش آیا، لیکن مقامی لوگوں کو بدھ کی صبح اس کا علم ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر مدھوبن پولیس موقع پر پہونچ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر مزید کارروائی شروع کر دی۔ واقعہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مہلوک بائک سواروں کی شناخت حسینی میاں اور ببلو کمار ٹوڈو کے طور پر ہوئی ہے جو مدھوبن تھانہ علاقہ کے اٹکی کے رہنے والے ہیں۔ اسکارپیو پر سوار افراد کی شناخت سومیش چندر، گوپال کمار اور گلاب کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version