ہومJharkhandگورنر گنگوار شیبو سورین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے نیمرا پہونچے

گورنر گنگوار شیبو سورین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے نیمرا پہونچے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہوئے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 7 اگست:۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار جمعراتکو جھارکھنڈ کے سابق وزیرِ اعلیٰ ڈشوم گرو شیبو سورین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی گاؤں نیمرا (ضلع رام گڑھ) پہنچے۔ گورنر نے آنجہانی شیبو سورین کی آخری آرام گاہ پر پھول چڑھائے اور سوگوار خاندان سے ملاقات کر کے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اس موقع پر گورنر نے وزیرِ اعلیٰ اور شیبو سورین کے بیٹے ہیمنت سورین، اور ان کے اہلِ خانہ کو تسلی دی۔ انہوں نے گاؤں کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ وہ بھی شیبو سورین کے انتقال پر شدید رنجیدہ ہیں۔
شیبو سماج کو بیدار کرنے کی کوشش کرتے رہے: گورنر


گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ انہوں نے ڈشوم گرو شیبو سورین کے ساتھ طویل عرصے تک لوک سبھا میں کام کیا، جس کے دوران انہیں گروجی کو قریب سے جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ شیبو سورین کی زندگی قبائلی شناخت، حقوق اور سماجی ترقی کے لیے وقف رہی۔ وہ عوامی خدمت اور جدوجہد کی علامت تھے، اور ہمیشہ معاشرے کو بیدار اور باخبر کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
ناقابلِ تلافی نقصان: گورنر کا اظہارِ افسوس
گورنر نے کہا کہ ڈشوم گرو شیبو سورین کی وفات سماجی اور سیاسی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔انہوں نےبھگوان سے مرحوم کی روح کے سکون کے لیے دعا کی، اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version