جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11 اکتوبر:۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار کی موجودگی میں، ہندوستانی محکمہ ڈاک نے راج بھون، رانچی میں آج سنیچر کے روز آنجہانی سیتارام مارو کی زندگی اور ان کی خدمات پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گنگوار نے کہا کہ آنجہانی سیتارام مارو بھارت ماتا کے ایک وقف اور محنتی بیٹے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی سماج، ثقافت اور قوم کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کی طرف سے ان کی صد سالہ پیدائش پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء انہیں حقیقی خراج عقیدت ہے۔
گورنر نے یاد دلایا کہ مرحوم مارو نے صحافت کے میدان میں بھی انمٹ نقوش چھوڑے۔ سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی سے متاثر ہو کر، انہوں نے “رانچی ایکسپریس” اور “جئے ماتری بھومی” جیسے اخبارات کی بنیاد رکھی، جس نے عوام میں قوم پرستی کے جذبے کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بنڈو (رانچی) میں واقع سورج مندر مذہب اور ثقافت کے تئیں ان کی گہری عقیدت کا ثبوت ہے، جو جھارکھنڈ میں ایک بڑا مذہبی اور ثقافتی سیاحتی مقام بن گیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ آنجہانی سیتارام مارو کی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے اور یہ ڈاک ٹکٹ ان کے آدرشوں کو زندہ رکھے گا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ، سابق وزیر اعلیٰ اور اڈیشہ کے سابق گورنر رگھوور داس، راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ اجے مارو اور ہندوستانی محکمہ ڈاک کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔
