رانچی، 03 دسمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور گورنر سنتوش کمار گنگوار نے ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد کے یوم پیدائش اور جھارکھنڈ کے ویر سپوت ایلبرٹ ایکا کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔گورنر سنتوش کمار گنگوار نے راج بھون میں ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کے یوم پیدائش اور پرم ویر چکر سے نوازے گئے شہید لانس نائک ایلبرٹ ایکا کی برسی کے موقع پر دونوں عظیم شخصیات کی تصاویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں مسٹر سورین نے لکھا، ”ملک کے پہلے صدر، بھارت رتن ڈاکٹر راجندر پرساد جی کے یوم پیدائش پر لاکھوں سلام۔“اسی طرح انہوں نے ایلبرٹ ایکا کے یوم شہادت پر لکھا، ”جھارکھنڈ کی مٹی کے ویر سپوت پرم ویر چکرسے سرفراز، امر ویر شہید ایلبرٹ ایکا جی کے یوم شہادت پر سلام۔“جھارکھنڈ کے ویر شہید امر رہیں!
