جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،19؍دسمبر:آج، اپنے دفتر میں، جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر، شری رابندر ناتھ مہتو، نے ایشین یوتھ پیرا گیمز 2025 میں تیر اندازی کے مقابلے میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والے کھونٹی ضلع کے جھونگو پاہن اور ان کے دو کوچ آشیش کمار اور دانش انصاری کو مومنٹوں پیش کئے اور شال اوڑھا کر حوصلہ افزائی کی۔ایشین یوتھ پیرا گیمز 2025 دبئی میں منعقد ہوئے۔ اسپیکر نے کہا کہ جھارکھنڈ کے تیر انداز شری جھونگو پاہن نے ایشین یوتھ پیرا گیمز میں تیر اندازی میں سونے اور چاندی کے تمغے جیت کر جھارکھنڈ اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ایسی صلاحیتیں کھیلوں کی دنیا کے لیے انمول ہیں۔ جھارکھنڈ کے ہر ضلع کے باصلاحیت کھلاڑی ان سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کوچز آشیش کمار اور دانش انصاری کی بھی تعریف کی۔
