جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،گذشتہ روز(راست)گزشتہ شب غوث نگر ڈورنڈا میں جلسہ ذِکر شہادت حسین کا انعقاد کیا گیا ، جِس میں بڑی تعداد میں لوگ شامِل ہوئے ، جلسے کا آغاز قاری اشرف اللہ رضوی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جمیل عطائی نے نعت شریف کے چند اشعار پڑھ کر لوگوں کو بیدار کیا ، رام گڑھ سے تشریف لائے مشہور نعت و منقبت و سلام پڑھنے والے مظہر امام نے جلسہ اپنے نام کیا ، مولانا سید سیف الدین اصدق چشتی ( ٹاٹا جمشید پور) نے مقامِ اہلِ بیت ،محبت اہلِ بیت وقربانی پرمدلّل تقریرکی موصوف نےبتایا کہ حضرت ابراھیم و جنابِ اسمٰعیل کی قربانی کو اللہ نے دنبہ کی شکل میں قبول کیا اور امام حسین کی قربانی کواللہ نے پیارے حسین کے ساتھ ساتھ انکے کنبہ کی شکل میں قبول کیا ، اخیر میں صلاۃ و سلام کے بعد امام حسین کا بہترین لنگر تقسیم کیا گیا اور کھلایا بھی گیا ، اِس جلسہ میں خاص طور سے مولانا قطب الدین رضوی ، مولانا مسعود فریدی، قاری جان محمد رضوی ، مولانا مختار اصدقی، سید سہیل احمد چشتی ، سید نیّر رضوی و اُنکے ساتھی داناپور ، سید سہیل احسان ،حافظ صلاح الدین اشرفی ، نجم الامام خان ،محمد شعیب لڈن خان ، ارشد خان، ممتاز خان ، حاجی رضوان مُنا ،حاجی عطیع اللہ ، صوفی ارشد اصدقی، عارف خان اصدقی و صاحبزادگان ، انجینئر شاہنواز عبّاس ،انجینئر اقبال ظفر ، مسعود خان ،بسم اللہ خان ،احمد اچھن ، ذیشان خان ، بابو ہاشم اصدقی ، آفتاب عالم اصدق ولا، ڈائنامک انجینئر پی ایم جی غوث اصدق اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ، سيف اصدقی، الياس خان جوائنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ اور بہت سے محبان امام حسین موجود تھے ۔
