سومیش سورین نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا
جدید بھارت نیوز سروس
گھاٹ شلا، 17 اکتوبر:۔ گھاٹ شلا ضمنی انتخاب کے لیے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے امیدوار سومیش چندر سورین نے منگل کو سب ڈویژن آفس میں اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور کانگریس کے ریاستی صدر کیشو مہتو کمليش بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔نامزدگی کے دوران جے ایم ایم اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد نے موجود ہو کر اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ سومیش سورین کو کامیاب بنائیں تاکہ ترقیاتی کام جاری رہیں۔ سومیش سورین کے پرچۂ نامزدگی کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، کانگریس کے ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش، جے ایم ایم کے ضلعی صدر، کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کے مقامی رہنما، اور درجنوں کارکنان موجود تھے۔ اس موجودگی نے گھاٹشیلا ضمنی انتخاب میں اتحاد کی مضبوطی اور سنجیدگی کا پیغام دیا۔
