جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11 اکتوبر:۔ آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے جھارکھنڈ مہیلا کانگریس کمیٹی کی نئی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی اور ضلعی صدور کی فہرست جاری کی ہے۔ گنجن سنگھ کو دوبارہ جھارکھنڈ مہیلا کانگریس کی قیادت سونپی گئی ہے۔
11 جنرل سیکرٹریز کا انتخاب
صدر کے علاوہ نئی تشکیل شدہ ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی میں دو سینئر نائب صدور، 11 جنرل سکریٹریز، 7 سکریٹریز اور 10 ضلعی صدور شامل ہیں۔ سینئر نائب صدر کا عہدہ بوبی بھگت اور سندری دیوی کو سونپا گیا ہے۔
جنرل سیکریٹریز: اندو لیکھا بھگت، مینو سنگھ، نیہا کماری، سشما کماری، رجنی بنسل، اجنتا صمد، لیلیٰ پروین، وینیتا دیوی، بندی دیوی، اندو سنگھ، اور بے بی دیوی۔
ریاستی سکریٹریز: ریا ٹرکی، ہیرا ہلاریا ایکا، شہناز خاتون، درگا شرما، سنگیتا بیک، اور انیتا دیوی۔
ضلع صدور: دھنباد: سیتا رانا، سمڈیگا: جوسیما جھکسا، کھونٹی: سنیتا گوپ، رانچی دیہی: میرا ٹرکی، رانچی میٹروپولیٹن: نیتو دیوی، لوہردگا: سیما پروین، رام گڑھ: منجو جوشی، لاتیہار: انیتا دیوی، پلاموں : پراہر سنگھ اور دیولا۔
