ہومJharkhandجے باپو، جے بھیم اور جے سنویدھان تقریب نیز پکنک پروگرام کی...

جے باپو، جے بھیم اور جے سنویدھان تقریب نیز پکنک پروگرام کی تیاریوں کا فرقان انصاری نے لیا جائزہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور، ۲۲؍ جنوری:گڈا کے سابق لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ فرقان انصاری نے کانگریس کارکنوں کے ساتھ سونراٹھاڈی بلاک میں ننیڈیہ مکرا پہاڑی کے قریب کل 23 ؍جنوری کو منعقد ہونے والے جئے باپو جئے بھیم جئے سمودھان جشن اور ون بھوجن پروگرام کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام کارکنوں کو اس پروگرام و بھوجن میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جھارکھنڈ کانگریس کمیٹی کے انچارج غلام احمد میر، جھارکھنڈ حکومت کے صحت اور خوراک کی فراہمی کے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری، جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کملیش کمار مہتو، جھارکھنڈ ریاستی کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پردیپ یادو شامل ہوں گے۔ موقع پر کانگریس میڈیا انچارج گولڈی خان، سٹی کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد راجا، سکریٹری عمران اشرفی، یوتھ کانگریس کے نائب صدر راجیو کمار، سنجیت کمار وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version