ہومJharkhandیومِ جمہوریہ کی ریاست سطحی تقریبات کی فل ڈریس ریہرسل مکمل

یومِ جمہوریہ کی ریاست سطحی تقریبات کی فل ڈریس ریہرسل مکمل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تعینات عہدیداروں کی جوائنٹ بریفنگ، ضروری ہدایات جاری

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24 جنوری: رانچی کے مورہابادی میدان میں آنے والی 26 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والی یومِ جمہوریہ کی ریاستی سطح کی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں آج مورخہ 24 جنوری 2026 کو فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد ڈپٹی کمشنر نیز ضلع مجسٹریٹ، رانچی منجوناتھ بھجنتر ی اور سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس، رانچی راکیش رنجن کی نگرانی میں کیا گیا۔ریہرسل کے دوران یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والے تمام پروگراموں کو ریئل ٹائم کی بنیاد پر دہرایا گیا، تاکہ تقریب کے دوران کسی بھی قسم کی غلطی سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ اس دوران پریڈ میں شامل تمام دستوں سے خطاب کرتے ہوئے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔فل ڈریس ریہرسل کے بعد تقریب میں تعینات تمام عہدیداروں کی مشترکہ بریفنگ منعقد کی گئی۔ بریفنگ کے دوران ضلعی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ پولیس افسران بھی موجود رہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، رانچی نے یومِ جمہوریہ کی تقریب کے لیے جاری کردہ مشترکہ حکم نامے کے حوالے سے تمام تعینات افسران کو تفصیلی معلومات فراہم کیں۔مشترکہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتر ی نے تمام تعینات عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وقت پر اپنی اپنی تعیناتی کی جگہوں پر حاضر ہو کر سونپی گئی ذمہ داریوں کو تندہی سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتر ی نے جھانکیوں کی مقررہ وقت کے اندر نمائش، طبی انتظامات کی مضبوطی اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس، رانچی راکیش رنجن نے تقریب کے دوران حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تعینات پولیس افسران اور پولیس فورسز کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے مقام پر داخلے سے قبل مناسب تلاشی (فرسکنگ) کو یقینی بنایا جائے اور سیکیورٹی معیارات پر سختی سے عمل درآمد ہو۔ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر، رانچی سوربھ کمار بھونیا نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر جھانکیوں کی ہموار اور منظم نمائش کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔یومِ جمہوریہ کے موقع پر پریڈ کی کمان کیپٹن موہت کمار سمن، بھارتی فوج، رانچی سنبھالیں گے۔ وہیں سشانت کمار، انچارج آفیسر-1، رانچی پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ ہوں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version