ہومJharkhandحضرت علی کے یومِ ولادت پر مفت میڈیکل ہیلتھ چیک اپ اور...

حضرت علی کے یومِ ولادت پر مفت میڈیکل ہیلتھ چیک اپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حضرت علی کا عقیدہ تھا کہ انسانیت کی خدمت حقیقی عبادت ہے:عرفان انصاری

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11؍ جنوری: پیغمبر محمد ؐ کے داماد حضرت علیؓ کے یومِ ولادت کے موقع پر انجمن پلازہ مسافر خانہ میں مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔رانچی کے معروف طبی اداروں اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ حضرت علی کے اصولوں میں بنیادی طور پر انصاف، مساوات، عوامی فلاح، تعلیم اور عاجزی شامل ہیں۔خون عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر صحت عرفان انصاری مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ حضرت علیؓ کا عقیدہ تھا کہ انسانیت کی خدمت حقیقی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کیمپ لگانے سے عوام میں صحت کے تئیں بیداری پھیلتی ہے اور عوام اس سے فادہ حاصل کرتے ہیں ۔ اس فری میڈیکل ہیلتھ چیک اپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس کیمپ کا انعقاد کانگریس لیڈر سید حسنین زیدی، نوجوان سماجی کارکن سید فراز عباس، لہو بولیگا ٹیم، راج اسپتال، ایس جی آئی اسپتال، ممبئی ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر آصف اقبال، ڈاکٹر فرہین خان فزیو تھراپسٹ، اور عام لوگوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ایس ٹی احمد نے کیا تھا۔سید حسنین زیدی اور سید فراز عباس نے بتایا کہ کیمپ میں 10 یونٹ خون کا عطیہ کیا گیا۔ کیمپ سے 200 سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر جے سنگھ یادو، ابرار احمد، امل پانڈے، سمیر، عابد کاظمی، محمد امتیاز، رضوان حیدر، اقبال فاطمی، توقیر حسن، ندیم خان، محمد طاہر زیدی، محمد عباس، علی نواب، عنایت علی، فیروز، ساجدہ خاتون، ولی حیدر، علی امام، سمیر احمد، ظفر المہدی، شبر فاطمی، علی شیر امام، آزاد اور دیگر سمیت کئی شخصیات موجود تھیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version