55 مریضوں کا معائنہ اور ادویات کی تقسیم
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 05؍ اپریل: شیو شکتی میڈیسنس اور چھاتر کلب چکتسک منچ کے مشترکہ تعاون سے پِسکا موڑ پر واقع رنگولی ہوٹل میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت شیو شکتی میڈیسنس کے ڈائریکٹر سومیت کمار نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز مہمانِ خصوصی شیو سینا کلب درگا پوجا کمیٹی لکشمی نگر کے سرپرستِ اعلیٰ ادے پرتاپ عرف منّا ، مہمانِ اعزازی چھاتر کلب چکتسک منچ (یونٹ، چھاتر کلب گروپ) کے قومی صدر شیو کشور شرما، شیو شکتی میڈیسن کے ڈائریکٹر سومیت کمار اور ڈاکٹروں نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر راکھی جھا (ایم بی بی ایس، ڈی او آر ایل ناگپور) ماہر امراض ناک، کان، گلا و ہیڈ اینڈ نیک سرجن اور ڈاکٹر وجے کے (ایم بی بی ایس، ایم ایس آرتھوپیڈکس پونے) ماہر امراض ہڈی و نس نے مشترکہ طور پر 55 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں، ساتھ ہی خوراک اور طرزِ زندگی سے متعلق مشورے بھی دیے۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ادے پرتاپ عرف منّا نے اس نیک کام کے لیے تنظیم کو مبارکباد دی اور مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں بنیادی طور پر سسٹر کاجل کماری، رانی بڑائیک، کرشن کمار ساہو، سنجے داس، سونو گپتا اور ابھیشیک کمار وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔
