ہومJharkhandحج 2026: ممبئی میں قومی سطح کے تربیتی پروگرام کیلئے جھارکھنڈ کے...

حج 2026: ممبئی میں قومی سطح کے تربیتی پروگرام کیلئے جھارکھنڈ کے چار ٹرینرز روانہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 07؍ جنوری: حج 2026 (1447 ہجری) کے سلسلے میں مرکزی حج کمیٹی، ممبئی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دو روزہ قومی سطح کی حج تربیتی نشست میں شرکت کے لیے جھارکھنڈ سے چار ارکان پر مشتمل ایک گروپ ہاوڑہ ممبئی دورنتو ایکسپریس سے ممبئی روانہ ہوا۔ اس گروپ میں رانچی سے سرفراز احمد سڈو، محمد شکیل، احسان انصاری اور پلاموں سے محمد رضی الدین شامل ہیں۔ یہ تمام ارکان 10 اور 11 جنوری 2026 کو ممبئی میں منعقد ہونے والے دو روزہ ‘ٹرینی آف ٹرینرز ‘ پروگرام میں تربیت حاصل کریں گے۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے تقریباً 600 حج ٹرینرز شرکت کریں گے۔ یہ تمام ٹرینرز تربیت مکمل کرنے کے بعد ریاست سے 2026 میں حج پر جانے والے تمام عازمینِ حج کو تربیت دیں گے۔اس تربیت کا مقصد یہ ہے کہ عازمین حج کمیٹی آف انڈیا، سعودی حکومت، ایئر لائنز وغیرہ کے رہنما اصولوں کے مطابق حج سے متعلق تمام ارکان آسانی کے ساتھ مکمل کر سکیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version