وشنو گڑھ معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، یکم؍ اپریل:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی سکریٹری اور سابق ایم ایل اے امبا پرساد نے بدھ کو گورنر سنتوش کمار گنگوار سے ملاقات کی اور ہزاری باغ کے وشنو گڑھ تھانہ علاقے میں پیش آنے والے سنگین معاملے کے حوالے سے ایک یادداشت پیش کی۔ انہوں نے گورنر سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ امبا پرساد نے یادداشت میں کہا کہ وشنو گڑھ تھانہ کیس نمبر 42/2026 میں اب تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے عام عوام کا پولیس انتظامیہ پر اعتماد کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہزاری باغ پولیس مجرموں تک پہنچنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، جو انتظامی لاپرواہی کی عکاسی کرتا ہے۔
