پانی ایک انمول خزانہ ہے، خوشحالی بڑھانے کے لیے ضروری ہے: ڈاکٹر ایچ این دویدی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17؍مارچ:جھارکھنڈ فشریز ڈائریکٹوریٹ کے تحت فشریز فارمر ٹریننگ سنٹر، شالیمار (دھروا) میں پیر کو مچھلی کے بیج تیار کرنے والوں کے لیے ایک تربیتی کیمپ شروع ہوا۔ اس پروگرام کا افتتاح فشریز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایچ این دویدی نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے فش فارمرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پانی کا تحفظ بہت ضروری ہو گیا ہے۔ پانی کو محفوظ کر کے ہم زراعت، مویشی پالنے اور فش فارمنگ کے ذریعے خود روزگار کے ذریعے اپنی معاشی حالت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ تربیت کے پہلے بیچ میں، رانچی، کھونٹی ، پلامو، جمتاڑا، مشرقی سنگھ بھوم، سرائیکیلا، رام گڑھ، لاتیہار اور بوکارو اضلاع سے مچھلی کے کسان بیج کی پیداوار کی تربیت حاصل کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔اس موقع پر سٹیج کی نظامت فشریز ایکسٹینشن آفیسر منجو شری ترکی نے کی۔ یہ جانکاری فشریز فارمر ٹریننگ سینٹر کے چیف انسٹرکٹر پرشانت کمار دیپک نے دی۔
