ہومJharkhandرام نومی جلوس کے بعد 18 افراد پر ایف آئی آر؛ احتجاج...

رام نومی جلوس کے بعد 18 افراد پر ایف آئی آر؛ احتجاج میں بالوماتھ مکمل بند

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پولیس کی کارروائی کے خلاف ہندو سماج کا شدید غم و غصہ

دکانیں بند رکھ کر درج مقدمات کی واپسی کا کیامطالبہ

جدید بھارت نیوز سروس
لاتیہار،3؍اپریل: لاتیہار ضلع کے بالوماتھ میں رام نومی جلوس کے بعد پولیس کی کارروائی نے مقامی سطح پر سیاسی اور سماجی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ بالوماتھ بلاک ہیڈ کوارٹر میں واقع تین مختلف اکھاڑوں کے 18 افراد پر مختلف الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کیے جانے کے خلاف ہندو سماج میں شدید ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ اس ایف آئی آر کے احتجاج میں جمعہ کے روز بالوماتھ کی تمام دکانیں رضاکارانہ طور پر بند رہیں، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔مقامی سماجی کارکنوں اور دکانداروں کا مطالبہ ہے کہ درج شدہ مقدمات کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ رام نومی کا تہوار مکمل طور پر پرامن اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا تھا، جس میں تمام طبقات نے تعاون کیا تھا۔ ایسے میں جلوس کے بعد اچانک اتنی بڑی تعداد میں لوگوں پر مقدمہ درج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ رکن پارلیمنٹ کے نمائندے پریم پرساد گپتا اور بی جے پی لیڈر امیش سنگھ نے بھی اس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تو ایف آئی آر کیوں درج کی گئی؟ احتجاج کرنے والوں نے ایک پولیس افسر پر پوجا کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بدتمیزی کا الزام بھی عائد کیا ہے اور ان کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، تھانہ انچارج امریندر کمار نے وضاحت کی ہے کہ یہ کارروائی ڈی جے بجانے کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگر قانونی دفعات کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔ فی الحال، ہندو سماج کا ایک وفد پولیس حکام کو میمورنڈم سونپنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ اس معاملے کا حل نکالا جا سکے۔ علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.