ہومJharkhandگڑھوا کے ہوٹل میں جسم فروشی کے دھندھے کا پردہ فاش

گڑھوا کے ہوٹل میں جسم فروشی کے دھندھے کا پردہ فاش

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پولیس نے چھاپہ مار کر 11 افراد کو حراست میں لے لیا

جدید بھارت نیوز سروس
گڑھوا،03؍جون: گڑھوا پولیس نے شہر کے پپرا کلا محلہ میں واقع جے شری پیلس ہوٹل میں جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گڑھوا کے ایس ڈی پی او نیرج کمار نے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔
گڑھوا پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا
ایس ڈی پی او نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ گڑھوا کے جئے شری پیلس ہوٹل میں جسم فروشی کا دھندھا رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی اور ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ ہوٹل سے پانچ لڑکیاں، چار لڑکے اور ہوٹل آپریٹر سمیت 11 افراد کو پکڑا گیا۔ پولیس نے کچھ گرفتار لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو بلایا اور انہیں سمجھانے کے بعد کچھ لڑکوں اور لڑکیوں کو رہا کر دیا۔ کیس میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا
ایس ڈی پی او نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ ہوٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں کی جارہی تھیں۔ پولس نے اس معاملے میں تین ملزمین ہوٹل آپریٹر جئے سونی، منیجر اچیور سنگھ کشواہا اور اروند کمار کشواہا کو گرفتار کر کے منگل کو جیل بھیج دیا۔ تینوں ملزمان کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایس ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزم اروند پر ایک نوجوان خاتون کو پیسے کا لالچ دے کر ہوٹل لے جانے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ اور موبائل فون کی چھان بین کے ذریعے اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version